منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈاکوﺅں نے موبائل فون کے لئے ایک اور شہری کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکوﺅں نے موبائل فون کے لئے ایک اور شہری کو قتل کردیا اور موبائل فون چھینے بغیر ہی فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، قائدآباد میں دودھ کی دکان پر ملزمان نے شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش  کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں پینتیس سالہ باقر موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے باقر دکان سے دودھ لے رہا تھا کہ دو ملزمان آئے اورموبائل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کردی اور موبائل فون چھینے بغیر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، مقتول حمل گوٹھ کا رہائشی تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی کا ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

گذشتہ روز بھی کراچی کے ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا تھا، یہ واقعہ بھینس کالونی سکھن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

مقتول کے اہل خانہ کے مطابق دو ملزمان نے ڈکیتی کے دوران بسم اللہ کو گولی ماری اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا تھا کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا، گھر کی دہلیز پر فائرنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں