جمعرات, اپریل 10, 2025
اشتہار

بھارت میں ڈاکوؤں کی دو ٹرینوں میں لوٹ مار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ڈاکوؤں نے دو ٹرینوں کو روک کر لوٹ لیا، اس دوران ڈاکوؤں نے مسافروں کو قیمتی سامان اور رقم سے محروم کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹی شری رامولو نیلور ضلع کے آلور روڈ اور پوڑوگوپاڑو اسٹیشنوں کے درمیان ڈاکوؤں نے یہ واردات بلا خوف و خطر انجام دی۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے ٹرین کے سگنل میں تکنیکی خرابی پیدا کرکے بنگلور ایکسپریس اور چندی گڑھ ایکسپریس کو روک لیا۔ اس کے بعد خواتین سے سونے کے ہار اور ان کے بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 منٹ تک دونوں ٹرینوں میں ڈاکوؤں کے گروہ نے واردات کی، جس کے باعث مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے سکندر آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہواتھا، ٹرین میں اکیلے سفر کرنے والی لڑکی سے نوجوان نے عصمت ریزی کی کوشش کی تھی، جس کے باعث لڑکی نے ٹرین سے چھلانگ لگادی تھی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 23 سالہ متاثرہ لڑکی کا تعلق اننت پور ضلع سے ہے اور وہ میڈچل میں ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔ لڑکی اپنا موبائل فون ٹھیک کرانے کے لئے سکندر آباد گئی تھی بعد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے ذریعے میڈچل واپس جا رہی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی ابتداء میں خواتین کے ڈبے میں سوار ہوئی تھی، مگر خواتین جلدی دوسرے اسٹیشن پر اتر گئیں، جس کے بعد وہ ڈبے میں تنہا رہ گئی۔

تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک

25سالہ نوجوان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، خود کو بچانے کے لیے متاثرہ لڑکی چلتی ٹرین سے کود گئی اور کومپلی کے قریب ایک ریلوے پل کے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی لڑکی کو فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں