جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی: تبت سینٹر کے قریب آٹو پارٹس کی21 دکانوں کا صفایا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامعلوم چوروں نے آٹو پارٹس مارکیٹ کی 21دکانوں کا صفایا کردیا، پولیس نے مارکیٹ کے چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کے بعد نامعلوم چور سرگرم ہیں ، تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی دکانوں سے چور تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکانوں کے مالکان جب آج صبح اپنی دکانوں پر پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس کی نفری پہنچ گئی اور چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ رات کی تاریکی میں تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی دکانوں میں ملزمان چھت کے زریعے مارکیٹ میں کودے اور بوڑھے چوکیدار کو رسیوں سے باندھا اور کٹر کی مدد سے اکیس دو کانوں کے شٹر کاٹے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیسری واردات ہوئی ہے مگر پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں