اسلام آباد: شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر کیش وین لوٹ لی، 3 کروڑ سے زائد کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے، وہاں سے گزرنے والی رقم سے بھری کیش وین پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 3 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔
اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ کیش وین میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں مختلف اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور متعلقہ ایس پی ٹیموں کے ممبران ہونگے، ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس ٹیمیں جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچائیں گی۔