شکارپور: تاوان کی رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے مغوی کو گولی مار دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوؤں نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی کو گولی ماردی جس کے بعد اس کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ویڈیو میں مغوی ہاتھ جوڑ کر رحم کی اپیل کرتا رہا لیکن ڈاکوؤں نے ایک نہ سنی، مغوی کی شناخت منظور لاشاری کے نام کے ہوئی ہے جو کہ جنوں شریف کا رہائشی ہے۔
پولیس کا اس حواکے سے کہنا ہے کہ منظور لاشاری کو 23 روز قبل جنوں شریف سے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے گزشتہ روز بھی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔