پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کے بعد موبائل سم بند نہ کرانے والے شہری کا انجام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے شہری کو ڈکیتی کے بعد موبائل سم بند نہ کرانا مہنگا پڑگیا ، ڈاکوؤں نے شہری سے چھینے گئے موبائل سے اے ٹی ایم اور ایزی پیسے کے ذریعے مزید رقم بھی نکلوالی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے، شہری نے موبائل فون چھن جانے پر سم بند کرانے پرسستی کی اور ڈاکوؤں نے بینک اکاؤنٹ اور ایزی پیسہ سےمزید رقم کی ٹرانزیکشن کرلی۔

بیس ستمبرکورنگی پانچ کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد سے لوٹ مار کی تھی ، اس دوران ڈاکو شہری سے موبائل فون ودیگراشیا چھین کرفرار ہوئے تھے۔

شہری نے اے ٹی ایم و دیگر چیزیں بلاک کرائی تھیں تاہم ڈاکوؤں نے ہیلپ لائن فون کرکے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ ایکٹیو کرالیا، اے ٹی ایم ایکٹیو کرنے کیلئےدرکار معلومات چھینی گئی دستاویزات میں تھیں۔

ملزمان نے واردات کے اگلےروز ایزی پیسہ اوراے ٹی ایم سے اکیس ہزارروپے ٹرانسفر کرالیے تاہم شہری نے تھانے میں مقدمے کے لیےدرخواست جمع کرادی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں