کراچی: عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم ہوئے، مویشیوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی عید الاضحیٰ قریب آتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. گلشن معمارکےقریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کےجانورلوٹ کر لے گئے۔ْ واردات پوری تیاری سے کی گئی.
مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا، فارم کے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، کیٹل فارم کے5 ملازمین کو باندھ کر خوب زدکوب کیا.
بعد ازاں ڈکیت قربانی کے 16 جانور دو بڑے ٹرکوں میں بھر کر سہولت سے فرار ہوگئے، ڈاکوؤں نے کیٹل فارم کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فونزبھی چھین لئے.
کیٹل فارم میں ڈکیتی کا مقدمہ ملک کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے. خیال رہے کہ ماضی میں بھی عید کے دونوں مویشی منڈیوں میں رش بڑھتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ بڑھ جاتا تھا.
گزشتہ برس شہر قائد میں سپرہائی وےپر آٹھ سو ایکڑ پرمویشی منڈی قائم کی گئی تھی، اس سال بھی توقع کی جارہی ہے کہ بڑے پیمانے پر مویشی منڈی کا اہتمام کیا جائے گا۔