معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین کے گھر سے چور قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے۔
معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و بیوٹیشن نادیہ حسین نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جس میں ان کا قیمتی سامان چرا لیا گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم نے گھر کے تمام کمرے اور دروازے بند کر دیئے تھے لیکن ایک دروازہ غلطی سے بند کرنا بھول گئے تھے، جو ہمارے کمرے کی بالکنی کا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ چور نے اسی راستے کا فائدہ اٹھایا اور سب کچھ لوٹ لیا، یہاں تک کہ میری پلاسٹک کی جیولری بھی نہ چھوڑی۔ شک ہے کہ یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے، اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں نہیں تھیں ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی، جس پر انہیں حیرانی ہوئی۔
ایک اور واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن ایک روڑ حادثہ پیش آنے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی کو سڑک پر ہی چھوڑ دیا تھا۔
فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز لینے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ دونوں واقعات میرے لئے بہت زیادہ تکلیف دہ تھے، جو میرے لئے بھولنا ممکن نہیں ہے۔