پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سکھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 5 کروڑ لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔ ڈاکو پانچ کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ سکھر کے تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے سکیورٹی کی نجی کمپنی سے پانچ کروڑ سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ سکھر میں دن دہاڑے لوٹ مار کی وارداتوں سے شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ حالہ میں شہر میں دن دہاڑے 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ چار مسلح ملزمان نے ہاکی اسٹیڈیم کے نزدیک تاجر سے 40 لاکھ روپے لوٹ لیے، ہندو تاجر ویرو مل کا ملازم رحیم بخش چاچڑ بینک سے پیسے لیکر آرہا تھا۔

متاثرہ تاجر ویرو مل کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان موٹر سائیکلوں پر بینک سے ہی پیچھے لگے تھے۔ ڈاکوؤں کو یہ کیسے پتہ لگا کہ میرے ملازم نے پندرہ لاکھ روپے واسکٹ میں رکھے ہیں، ڈاکوؤں کے ساتھ بینک کا عملہ بھی ملا ہوا ہے، ڈاکوؤں کو بینک سے ہی پوری رقم کی اطلاع دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں