تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور میں وکیل سے کروڑوں کی ڈکیتی، مقدمہ درج

لاہور میں گزشتہ شب لاہور ہائیکورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عزیز سے 6 مسلح افراد دو کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عزیز گزشتہ روز اپنے کزن سعد ظفر کے ہمراہ فیروز والا کے علاقے دوساکو چوک کے ایک بینک سے دو کروڑ روپے کی رقم لے کر نکلے تھے کہ راستے میں 2 گاڑیوں میں سوار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ فیکٹری ایریا میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں 2 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مدعی مقدمہ ایڈووکیٹ چوہدری عزیر کا موقف ہے کہ وہ اپنے کزن سعد ظفر کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا کہ دو گاڑیوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں گاڑیوں سے مسلح ڈاکو نکلے اور ان سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -