ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

روبوٹس کو انسانی جِلد سے مزین کرنے کی حیرت انگیز کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

جاپانی سائنسدان روبوٹس کے لیے انسانی جِلد تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، اس سلسلے میں انسانی جِلد کے خلیات کو  لے کر تجربات کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے لیبارٹری میں تیار کی گئی انسانی جلد سے مشابہت رکھنے والا روبوٹک چہرہ بنایا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرنل سیل رپورٹس فزیکل سائنس میں شائع ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روبوٹس پر انسانوں جیسی حقیقی جِلد استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

robot faces

ماہرین کے تیار کردہ روبوٹس انسانوں جیسے تو نظر نہیں آتے لیکن سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے حقیقی نظر آنے والے روبوٹس کی تیاری میں بڑی پیشرفت کی ہے۔

مذکورہ تحقیق کا مقصد روبوٹس کے چہروں پر انسانوں جیسی مسکراہٹ اور تاثرات کو اجاگر کرنا ہے۔ محققین کے مطابق یہ ایسے روبوٹس ہوں گے جن کی جِلد خودکار طریقے سے اپنی مرمت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہوگی۔

Humanoid robots

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں انسانی جلد کے زندہ خلیات کو استعمال کرکے مصنوعی جِلد تیار کی گئی ہے جو نہ صرف بہت زیادہ نرم ہے جس کے ذریعے جِلد کی قدرتی لچک کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

تاہم مذکورہ ٹیکنالوجی کو حقیقی شکل دینے میں مزید چند سال کا عرصہ درکار ہے کیونکہ فی الحال روبوٹس کے چہروں پر انسانی تاثرات ظاہر کرنا بہت مشکل ترین مرحلہ ہے لیکن اس تحقیقی کام کو پلاسٹک سرجری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں