تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ویڈیو: روبوٹ انسانوں سے تیز ’فرنچ فرائز‘ بنانے لگے

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں روبوٹ ’فرنچ فرائز‘ بنانے لگے جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

کیرولینا کے شہر پاساڈینا میں ’میسو روبوٹکس‘ نے اپنا ’فلیپی ٹو‘ روبوٹ تیار کرنا شروع کر دیا ہے جو آلو، پیاز اور دیگر کھانوں کو ڈیپ فرائی کرنے کے عمل کو خودکار بناتا ہے۔

میسو روبوٹکس کے مطابق فلیپی ٹو بیک وقت مختلف ترکیبوں کے ساتھ کئی کھانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے کیٹرنگ کے عملے کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو مائیک بیل نے بتایا کہ جب ریسٹورنٹ سسٹم کے ذریعے کوئی آرڈر ملتا ہے تو یہ خودبخود ’فلیپی‘ کو ہدایات جاری کرتا ہے۔

بیل کا کہنا تھا کہ ’یہ روبوٹ انسانوں سے زیادہ تیز رفتاری سے فرنچ فرائز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلیپی روبوٹ آئندہ پانچ سالوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -