جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اٹلی، کرونا وائرس کے مریضوں‌کی دیکھ بھال کے لیے روبوٹ تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی کے شہر وریشے کے اسپتال میں روبوٹ تعینات کردیے گئے جو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج اور اُن کی دیکھ بھال کریں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر وریشے کے کورولو اسپتال میں کرونا مریضوں کے علاج کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس ربوٹ تعینات کردیے گئے۔

روبوٹ کی خدمات کے بعد اب ڈاکٹروں کو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی نگہداشت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ مریض کا معائنہ اور اُسے دوا کھلانے سمیت دیگر اہم کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ’’روبوٹ ڈاکٹر‘‘ میدان میں آگیا

رپورٹ کے مطابق روبوٹ مریض کا پورا ڈیٹا محفوظ کرتا ہے جس کے بعد یہ ڈاکٹر کے پاس موجود سسٹم میں ظاہر ہوجاتا ہے اور پھر کنٹرول روم سے روبوٹ کو جو ہدایت دی جاتی ہے وہ اُسی کے مطابق عمل کرتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق روبوٹ تعینات کرنے کا مقصد طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Robot nurse Tommy coronavirus

انتظامیہ نے 6 روبوٹ اسپتال میں کرونا وائرس کے حوالے سے بنائے جانے والے وارڈز میں تعینات کیے ہیں۔ جنہیں مختلف نام دیے گئے اور اُن میں سے ایک روبوٹ کو ٹومی کا نام دیا گیا۔

Robot nurse Tommy coronavirus

ڈاکٹر فرانسسکو ڈینٹل کا کہنا تھا کہ ’یہ بالکل ایسا ہے جیسے ہم نے کسی نرس کی خدمت حاصل کرلی اور وہ اب وائرس سے متاثر نہیں ہوگی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں