بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

کس ملک میں روبوٹ شیف ریسٹورنٹ چلارہے ہیں؟ دلچسپ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں روبوٹ شیف آنے والے گاہکوں کو کھانا بنا کر پیش کررہے ہیں اور ریستوران چلا رہے ہیں۔

کیلیفورنیا میں ایک نیا ریسٹورنٹ کھلا ہوا جہاں برگر دستیاب ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں بنانے کا کام روبوٹ شیف انجام دیتے ہیں اور ریسٹورینٹ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں آپ کے ٹیبل پر گرم کھانا پہنچا دیا جاتا ہے۔

برگر بوٹس ریسٹورنٹ کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں موجود ہے جسے اے بی بی روبوٹکس کی جانب سے بنایا گیا ہے، اس میں دو اسمبلی ڈروائڈز مل کر کام کرتے ہوئے برگر پیٹیز بناتے ہیں۔

برگر بوٹس کے بانی الزبتھ ٹرونگ نے بتایا کہ اس ویژن کا مقصد فوڈ سروس میں مستقل مزاجی، شفافیت اور گاہکوں کےلیے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

یہاں برگر بنانے کا عمل تیز لیکن کافی دلچسپ ہوتا ہے، ایک تازہ پکی ہوئی پیٹی کو برگر بن کے اوپر رکھا جاتا ہے اور پھر کیوآر کوڈ کے ساتھ کنویئر بیلٹ کے ساتھ لے جایا جاتا ہے۔

روبوٹ میں سے ایک جسے Flexpicker کہا جاتا ہے، وہ کیو آر کوڈ کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے برگر کے لیے خصوصی چٹنی ، پنیر، اچار اور پیاز سمیت ٹاپنگز کو منتخب کرتا ہے اور برگر کو تیار کرتا ہے، یہ برگر 27 سیکنڈ میں کھانا کھانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں