بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، جاپان میں گریجویشن تقریب میں روبوٹ کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کی ایک یونیورسٹی میں گریجویشن کے طالب علموں نے ڈگری لینے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم گریجویشن کے طالب علموں نے ڈگری لینے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا، روبوٹ کو گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنائی گئی اور ویڈیو کال پر ڈگری حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق بزنس بریک تھرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو کرونا وائرس کے سبب ڈگریاں وصول کرنے کے لیے یونیورسٹی آنے سے روک دیا تھا، ڈگریاں وصول کرنے کے لیے طلبا نے اس کا حل نکالا اور اپنے نمائندہ روبوٹس یونیورسٹی بھیج کر ڈگریاں وصول کیں۔

گریجویشن کی یہ تقریب 28 مارچ کو جاپان کے شہر چیوڈا کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی، ورچول گریجویشن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے چند افراد موجود تھے۔

ڈگریاں وصول کرنے والے ہر طالب علم کے نام سے موسوم ایک روبوٹ بنایا گیا تھا، روبوٹس نے گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ڈگریاں وصول کیں۔

ڈگری حاصل کرنے والے ایک طالب علم کاجوکی تمورا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعی ایک انوکھا تجربہ تھا جب میں گھر میں موجود ہوں اور کسی دوسری جگہ سے سند حاصل کررہا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں