تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کابل، اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران راکٹ حملہ

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران راکٹ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی تباہ ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران راکٹ حملہ کیا گیا، راکٹ صدارتی محل کی پارکنگ میں گرا، راکٹ حملے میں اشرف غنی سمیت دیگر شخصیات محفوظ رہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس دوران راکٹ سے حملہ کیا گیا، راکٹ لگنے سے نائب صدر سرور دانش کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے تقریر کچھ دیر روکنے کے بعد اپنا خطاب جاری رکھا اور کہا کہ ’میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہے، میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لیے حاضر ہے۔‘

مزید پڑھیں: امریکی ثالثی ناکام، افغانستان میں بہ یک وقت 2 صدور نے حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار اور گزشتہ دور کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ملک کا صدر قرار دیا ہے اور آج جہاں ایک جانب کابل کے صدارتی محل ارگ میں نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری جاری تھی تو قریب ہی واقع سپیدار محل جو کہ پہلے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو کا دفتر تھا اس میں عبداللہ عبداللہ نے بھی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

Comments

- Advertisement -