کابل : امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کے افغانستان پہنچتے ہی کابل ایئرپورٹ کے قریب راکٹ سے حملہ کیا گیا، طالبان نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں حامدکرزئی ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ سے گیا گیا ، راکٹ حملے کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئی ہے ۔
افغان میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب 20 سے 30 راکٹ فائر کے گئے ، راکٹ حملوں کا نشانہ ایئرپورٹ کے قریب نیٹو بیس ہوسکتی ہے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔
طالبان نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، راکٹ حملوں کا نشانہ امریکی سیکریٹری دفاع جیمزمیٹس تھے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےائیرپورٹ حملےکو ناکام بنادیا ہے۔
امریکی سیکریٹری دفاع نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل ائیرپورٹ پرراکٹ حملہ دہشت گردی ہے ، نیٹو چیف نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ حملہ طالبان کی کمزوری کا ثبوت ہے۔
خیال رہے راکٹ حملوں سے کچھ دیر قبل ہی امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس بھارت کا دو روزہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے افغانستان پہنچے، نیٹوسیکرٹری جنرل اسٹالٹن برگ بھی ہمراہ ہیں۔
امریکی وزیردفاع کاعہدہ سنبھالنے کے بعد جیمس میٹس کا افغانستان کا پہلادورہ ہے، وزیردفاع کی امریکی فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
جیمس میٹس افغان صدراشرف غنی سےبھی ملاقات کریں گے جبکہ جیمس میٹس،نیٹوچیف اوراشرف غنی کی مشترکہ نیوزبریفنگ کا امکان ہے۔