اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

افغان سرحد سے پاکستانی علاقے میں پانچ راکٹ فائر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر پانچ راکٹ فائر کئے گئے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے انگورہ اڈہ میں افغان سرحد سے پانچ راکٹ فائرکئے گئے جو کہ پاک افغان گیٹ کے قریب پاکستانی علاقے میں آکر گرے۔

راکٹ حملوں میں خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے افغانستان کی سرحد میں اس علاقے کی نشاندہی کرلی ہے جہاں سے راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں