امریکی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے اسقاط حمل پر پابندی لگا دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے Roe v Wade کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت 5 دہائیوں سے خواتین کو قانونی حق حاصل تھا کہ وہ اسقاط حمل کروا سکتی ہیں۔
1973میں اسقاط حمل کو خواتین کا قانونی حق قرار دیا گیا تھا۔
- Advertisement -
جمعہ کو جاری کیے گئے ایک فیصلے میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسیسیپی کے ایک مقدمے میں فیصلہ سنایا کہ "آئین اسقاط حمل کا حق نہیں دیتا”۔
اس فیصلے پر ججوں نے 6-3 سے ووٹ دیا جس میں اکثریت قدامت پسندوں کی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اسقاط حمل کو ریگولریٹ کرنے کا اختیار عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کو واپس کیا جاتا ہے۔
اس فیصلے کے بعد امریکی کی 2 درجن سے زائد ریاستوں میں اسقاط حمل پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔