منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سوئس انڈور ٹینس : فیڈرر کی کوارٹرفائنل تک رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بیسل میں فیڈرر کی پیش قدمی جاری ہے ٹاپ سیڈ فیڈرر نے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں جرمنی کے فلپ کوالیشرائبر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا، ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔

فیصلہ کن سیٹ میں نڈال نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی، فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ چار، چار چھ اور چھ چار رہا۔

ایک اور میچ میں ففتھ سیڈ فرانس کے رچرڈ گیسکوٹ نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو اسٹریٹ سیٹس میں قابو کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں