منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

راجر فیڈررایک بارپھرعالمی نمبرون ٹینس اسٹار بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے حریف رافیل نڈال کو پہلی پوزیشن سے محروم کرکے ایک بار پھرعالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کردی جس کے تحت سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا۔

راجر فیڈرر نے رواں سال 24 مارچ کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا لیکن میڈرڈ اوپن کے کوارٹرفائنل میں رافیل نڈال کی شکست کے باعث وہ عالمی نمبر ایک بن گئے۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی نئی رینکنگ کے مطابق رافیل نڈال تنزلی کے بعد دوسرے، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر ریوریف تیسرے، گریگور دمتروف چوتھے، مارلن سیلس پانچویں نمبر پربرقرار ہیں۔

سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ 6 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پرچلے گئے جو ان کی 2006 کے بعد سے سب سے بدترین رینکنگ ہے۔

دوسری جانب ویمنزرینکنگ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزینا کی نے سیمونا ہیلپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا۔

راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو شکست دے کر ریکارڈ 18 واں گرینڈ سلیم جیت لیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں