ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

’چاہتا تھا یہ دن کبھی نہ آئے‘ نڈال کی ریٹائرمنٹ پر راجر فیڈرر کی جذباتی پوسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

رافیل نڈال نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایسے میں ان کے دیرینہ حریف اور دوست راجر فیڈرر نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسپینش نڈال نے پچھلے دو عشروں میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے ساتھ ٹینس کورٹ پر حکمرانی کی ہے، ان تینوں کا دور دور تک کوئی مقابل نہیں رہا جبکہ ٹینس کی دنیا میں انھیں بگ 3 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ان سے دو سال پہلے ریٹائر ہونے والے ٹینس کے سابق سپراسٹار پلیئر راجر فیڈرر نے اپنے دیرینہ دوست کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ کیا کیریئر ہے، رافیل آپ کا! میں ہمیشہ چاہتا تھا کہ یہ دن کبھی نہیں آئے۔

- Advertisement -

فیڈرر نے کہا کہ ناقابل فراموش یادوں اور اس کھیل میں آپ کی تمام ناقابل یقین کامیابیوں کا شکریہ جس سے ہم پیار کرتے ہیں، یہ سب دیکھنا ہمارے لیے باعث اعزاز رہا۔

یہ اسپینش پلیئر نڈال ہی تھے جنھوں نے جوکووچ کے عروج سے پہلے 2000 کی دہائی میں کھیل میں فیڈرر کا غلبہ سب سے پہلے ختم کیا تھا، دونوں پہلی بار 2004 میامی ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں مدمقابل آئے تھے۔

سالوں کے دوران، یہ دونوں اسٹار پلیئرز اہم مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا رہے اور کئی گرینڈ سلیم ٹائٹل کا فیصلہ ان دونوں کے درمیان ہوا، اس دوران نڈال اور فیڈرر کے درمیان ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام اور دوستی بھی پیدا ہوگئی۔

خیال رہے کہ راجر فیڈرر نے دو برس قبل 2022 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور لیور کپ ان کا آخری ایونٹ تھا وہ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں