دبئی: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر میں ٹینس چیمپیئن شپ جیتنے کی سنچری مکمل کرلی۔
تفصیلارت کے مطابق دبئی میں ہونے والی ٹینس چیمپیئن شپ میں سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی راجر فیڈرر نے اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کیریئر کا 100 واں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ٹائٹل کے ساتھ 5 لاکھ 23 ہزار 300 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔
امریکی ٹینس کھلاڑی جمی کانرز نے 100 واں ٹائٹل جیتنے پر راجر فیڈرر کو مبارکباد دی۔ ان کے پاس اب تک سب سے زیادہ 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز ہے۔
Welcome to the “ Triple Digit” tournament victory club @rogerfederer — I’ve been a bit lonely- glad to have the company !!!
— Jimmy Connors (@JimmyConnors) March 2, 2019
یاد رہے کہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں جو مردوں کے ٹینس مقابلوں میں ایک اعزاز ہے جبکہ ایسوسی ایشن آف ٹینس پرفیشنلز کی فہرست کے مطابق وہ 302 ہفتوں تک مسلسل نمبر ون کی پوزیشن پر رہے۔
راجر فیڈرر 22 سال سے ٹینس کھیل رہے ہیں اور اس کھیل کی مقبولیت میں اضافے اور عام لوگوں میں اس کھیل کی پہچان بنانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔