منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

آسام کے جنگلات سے معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بھارت کے اُبھرتے ہوئے اداکار روہت بسفور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روہت بسفور کی لاش آسام کے گربھانگا کے جنگلات میں ایک آبشار کے نزدیک سے برآمد کی گئی ہے، جہاں وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ پکنک کی غرض سے گئے تھے۔

بھارتی اداکار روہت نے حال ہی میں مقبول ویب سیریز فیملی مین 3 میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کی توجہ سمیٹی تھی۔

روہت کچھ عرصہ قبل گوہاٹی سے ممبئی منتقل ہوگئے تھے تاکہ اداکاری کے میدان میں اپنی شناخت قائم کر سکیں۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور فلمی حلقوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، روہت کے اہل خانہ نے ان کی موت کو حادثہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملیالم ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ سنکر کی ترواننت پورم کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گلی سڑی لاش برآمد ہوئی تھی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلیپ سنکر ایک جاری سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں شہر ترواننت پورم میں تھے۔ پروڈکشن ٹیم نے بتایا کہ وہ آخری بار دو روز قبل سیٹ پر آئے تھے۔

شوٹنگ میں وقفہ تھا اور دلیپ سنکر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، انہیں صحت سے متعلق کچھ مسائل تھے تاہم پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ہوٹل کے عملے نے دو دنوں سے بند کمرے سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

دلیپ سنکر مشہور ٹی وی سیریلز امایاریات اور پنچگنی میں اپنے کرداروں کیلیے جانے جاتے تھے۔ انہیں قیام کے دوران ہوٹل کے کمرے سے باہر نہیں دیکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں