بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

روہت شرما کو ممبئی انڈینز کی کپتانی واپس مل سکتی ہے! سابق بھارتی کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کرکٹر نے کہا ہے کہ پانڈیا کی قیادت میں آئی پی ایل میں لگاتار تین شکستوں کے بعد ممبئی انڈینز کو روہت کو واپس کپتان بنادینا چاہیے۔

ممبئی انڈینز کی اس بار بھی آئی پی ایل میں شروعات اچھی نہیں رہی، تاہم اس سال کچھ عجیب سی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ ہاردک پانڈیا پلان کے مطابق کپتانی کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

سابق بھارتی بیٹر منوج تیواری کا خیال ہے کہ ہاردک پانڈیا دباؤ میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آل راؤنڈر نے پہلے 2 میچوں میں بولنگ کی لیکن وہ تیسرے مقابلے میں بولنگ نہیں کر رہے تھے۔

- Advertisement -

مجھے لگتا ہے کہ کراؤڈ نے جس طرح رویہ اختیار کیا اس قسم کے استقبال سے وہ دباؤ میں نظر آئے۔ مجھے لگتا ہے کہ ابھی میچز کے وقفے کے دوران ہاردک پانڈیا کی جگہ روہت شرما کو کپتانی واپس دی جا سکتی ہے۔

تیواری نے کہا کہ یہ ہو سکتا ہے اور یہ ایک بہت بڑی کال ہے لیکن میں ان فرنچائزز اور مالکان کو جتنا بھی سمجھتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ وہ اس طرح کا فیصلہ لینے میں نہیں ہچکچاتے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ فرنچائز مالکان نے یہ سب اس وقت شروع کیا تھا جب انھوں نے روہت سے کپتانی لے کر اور ہاردک کو سونپی تھی۔ آپ نے ایسے کپتان کو تبدیل کیا جس نے آپ کو پانچ ٹائٹل جتوائے تھے۔

خیال رہے کہ میچوں کا نتیجہ ہو یا کراؤڈ کی دشمنی ہر جگہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا عتاب کا شکار نظر آتے ہیں۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ2015 میں بھی ممبی کی ٹیم سیزن کے اپنے پہلے چار گیمز ہار گئی تھی لیکن ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

شکستوں کی ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد ممبئی انڈینز اب 7 اپریل کو وانکھیڈے میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف اپنے اگلے میچ میں میدان میں اترے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں