پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

روہت اور کوہلی کی کپتانی میں کیا فرق ہے؟ ناصر حسین نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارتی کپتان روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے انھیں آہنی ہاتھ قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان کپتانی کے انداز کے فرق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ روہت مخمل کے دستانے میں ایک آہنی ہاتھ کی طرح ہیں۔

ناصر حسین نے کہا کہ ویرات کوہلی ہمیشہ جارحانہ ہونا پسند کرتے تھے اور اپوزیشن کے ساتھ آنکھ سے آنکھ ملاتے نظر آتے تھے تاہم اپنے پیشرو کے برعکس روہت احتیاط اور جارحیت کا کامل توازن ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ میں ایک بلے باز اور ایک کپتان کے طور پر اور ایک شخص کے طور پر بھی کافی عرصے سے روہت کا فین ہوں۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت پرسکون انداز رکھتے ہیں جبکہ ویرات کی بات کریں تو وہ ہمیشہ سے جارحانہ پن کے ساتھ نظر آتے تھے، وہ ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈکپ فائنل میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں 35 سالہ ویرات کوہلی نے 1216 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ روہت شرما صرف ان سے پانچ رنز پیچھے ہیں، شرما نے 1211 رنز بنائے ہیں۔

اگر روہت شرما نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا تو وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

ویرات کوہلی نے 34 اننگز میں 1216 رنز بنائے ہیں جبکہ روہت شرما نے 1211 رنز بنانے کے لیے 46 اننگز کا سہارا لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں