اشتہار

جانتا ہوں روہت شارٹ بال بہتر کھیلتے ہیں مگر… مارک ووڈ نے خبردار کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے ٹیسٹ سیریرز کے آغاز سے قبل روہت شرما کے شارٹ بالز کو اچھا کھیلنے کی تعریف کی ہے مگر انھیں خبردار بھی کیا ہے۔

مارک ووڈ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بھارتی کپتان روہت شرما شارٹ گیندوں کو کتنی اچھی طرح سے کھیلتے ہیں، تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ میں انھیں باؤنسر نہیں کراؤں گا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ مجھے انھیں کافی درست انداز میں اور صحیح وقت میں باؤنسر کرنا ہوگا۔

انگلینڈ کے اٹیک بولر کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں چیلنجز سے واقف ہیں لیکن دسمبر 2022 میں پاکستان کو اس کی سرزمین پر 0-3 سے شکست دینے والی ٹیم بھرپور کارکردگی دکھائے گی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کے چیلنجز کا علم ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے ملک میں بہت کم ہی ہارتی ہے۔ میرے خیال میں یہ موقع ایک فری ہٹ کی طرح ہے جہاں ہم کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

مارک ووڈ نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان میں سیریز کے ہر ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، کوشش کریں گے بھارت کو بھی شکست دیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ روہت شرما 2021 میں لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران مارک ووڈ کے خلاف شارٹ گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

بھارتی بیٹر کا انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے، انھوں نے 17 اننگز میں 49.80 کی اوسط سے دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 747 رنز جوڑ رکھے ہیں۔

اوپننگ بلے باز اپنے ملک میں بھی کافی بہتر ریکارڈ کے حامل ہیں انھوں نے بھارت میں بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اننگز میں 66.73 کی اوسط سے 2002 رنز بنائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں