اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے بس ایک چیز سے ڈر لگ رہا ہے… روہت شرما

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے انھیں ایک چیز سے ڈر لگ رہا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں آج دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ میں بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آئی سی سی نے اس مقابلے کے لیے کوئی ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کسی کے اختیار میں نہیں ہوتے آپ نہیں جانتے کہ کیا ہونے والا ہے، مجھے صرف ایک چیز کی فکر ہے کہ اگر ہمارا سیمی فائنل کافی دیر سے شروع ہوا تو یہ بہت تاخیر سے ختم ہوگا۔

- Advertisement -

روہت نے میچ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے میچ کے بعد چارٹرڈ فلائٹ بک کرائی ہوئی ہے اور تاخیر کے باعث ہماری چارٹر فالائٹ مس ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تاہم زیادہ فکر کی بات یوں نہیں کہ ہمیں اگلے وینیو تک پہنچانا آئی سی سی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کا درد سر ہے۔

ہم اس بات پر توجہ مرکوز رکھیں گے کہ ہم اس سیمی فائنل میں کس طرح اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور نتیجہ اپنے حق میں کرسکتے ہیں، دو بہترین کرکٹ ٹیمیں مدمقابل آرہی ہیں اس لیے یہ بہت اچھا میچ ہو گا۔

خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ افغانستان کو روند کر فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ اب انگلینڈ یا بھارت میں سے کوئی ٹیم فائنل میں پروٹیز کا سامنا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں