بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق مایہ ناز بیٹر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 272 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہاردک پانڈیا نے دو، شردل ٹھاکر اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کپتان روہت شرما افغانستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے 19 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
7 hundreds in 19 innings
Rohit Sharma and the World Cup – a match made in heaven ✨#INDvAFG | #CWC23 pic.twitter.com/ri9f5KjxfW
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 11, 2023
اس سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ کی 44 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
سری لنکا کے سابق بیٹر کمار سنگارا نے 35 اننگز میں 5 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے 5 سنچریاں اسکور کرنے کے لیے 42 اننگز کا سہارا لیا۔
علاوہ ازیں روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553، پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے 398 چھکے مارے۔
That’s why they call him the Hitman
Rohit Sharma passes Chris Gayle to become the leading six-hitter in international cricket #INDvAFG #CWC23 pic.twitter.com/1riSVIYNX7
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 11, 2023