بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

روہت شرما 50 ٹی ٹوئنٹی میچز جتوانے والے پہلے کپتان بھی بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسری بار چیمپئن بنا کر اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کپتان ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔

بارباڈوس میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے جب جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں دوسری بار انڈیا کو چیمپئن بنوایا تو اس کے ساتھ ہی ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے کی نصف سنچری مکمل کر لی اور 50 فتوحات کے ساتھ وہ کامیاب ترین کپتان بھی بن گئے۔

- Advertisement -

روہت شرما نے مسلسل 11 میچز بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ میں انہوں نے بابر اعظم جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھا دیا ہے۔

قبل ازیں روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سنگ میل عبور کیا تھا۔

روہت شرما 151 ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنا کر سر فہرست ہیں، جس میں ریکارڈ 5 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

فائنل میں 76 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے والے ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ انہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز بنائے ہیں۔

تاہم تیسرے نمبر پر موجود بابراعظم جو 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز بناچکے ہیں ان کے پاس ٹی 20 فارمیٹ کا ٹاپ بلے باز بننے کا سنہری موقع موجود ہے کیونکہ ان سے آگے مذکورہ دونوں بلے باز اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

روہت شرما نے کلائیو لائیڈ، لارا اور فنچ جیسے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں