آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بہترین کارکردگی اور کپتانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز روہت کے کرکٹ کیریئر کو سنوارنے میں اہلیہ ریتیکا کا انتہائی اہم کردار ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کی۔
روہت شرما کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔
ریتیکا کا انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”اس لڑکے کے لیے کہ جس نے میری زندگی بدل دی، جس دن سے وہ میری زندگی میں آیا ہے، میرا بہترین دوست، میری پسندیدہ شخصیت اور میری زندگی ہونے کا شکریہ۔۔۔ آپ کے ساتھ زندگی جادو سے کم نہیں۔ مجھے آپ سے بہت محبت ہے۔“ آخر میں انہوں نے روہت شرما کو @rohitsharma45 ٹیگ بھی کیا۔
واضح رہے کہ روہت شرما اور ریتیکا سجدیہہ 15 دسمبر 2015 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں نے شادی سے پہلے کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔