اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی اور روہت شرما سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں گروپ ٹو میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر حاصل کرلی۔

بھارتی ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، زمبابوے تین پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور قومی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کو کیوی ٹیم کی میزبانی کرنی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے جائے گی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سلیکٹر چیتن شرما نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے جس کے لیے اہم ترین بیٹرز ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے بورڈ سے آرام مانگ لیا ہے۔

دوسری جانب کپتان روہت شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی نے آرام کی درخواست نہیں کی ہے سلیکٹرز فیصلہ کریں گے کہ کن کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 18 نومبر سے کھیلی جائے گی اگر ویرات اور روہت ٹیم کا حصہ نہیں ہوئے تو امکان ہے کہ ہاردک پانڈیا ٹی 20 اور شیکھر دھون ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں