جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بھارتی کپتان بھی پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے حامی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی روایتی حریف سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے خواہشمند اور پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی حمایت کر دی۔

پاکستان کھیل کو کھیل تک محدود رکھتا ہے لیکن بھارت ہمیشہ کھیل بالخصوص کرکٹ میں سیاست کرتا ہے اسی وجہ سے گزشتہ 17 سال سے دونوں روایتی حریف کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہیں ہو سکی ہے اور دنیا بھر میں شائقین کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اب اس بارے میں خود بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آواز بلند کر دی ہے اور پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی حمایت کر دی ہے۔

- Advertisement -

کرک انفو کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کے ساتھ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں آئی سی سی ایونٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تو باہمی سیریز میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے آخری ٹیسٹ میچ کئی سال قبل کھیلا تھا۔ ہم صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور میں بھی صرف کرکٹ کی طرف دیکھ رہا ہے  مجھے اس کے علاوہ کسی اور چیز میں دلچسپی نہیں ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر ہو تو میں اس کی حمایت کروں گا۔ اوورسیز کنڈیشن میں یہ بہت زبردست سیریز ہوگی اور دونوں ٹیموں میں بہترین مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے 2007 سے دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے اور گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز اپنے ملک میں کرانے کی تجویز دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں