پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا فیصلہ!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ میں خراب پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ طور پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان آرام کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما نے تین میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے جبکہ سڈنی میں کھیلا گیا آخری میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں اپنا 45 روزہ دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے میں پہلے ٹیسٹ سے شروع کرے گی۔

دوسری جانب بھارت کو ایک سال میں دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے کپتان روہت کا متبادل کون ہوگا جس میں سے ایک نام سامنے آ گیا۔

بھارت کو ایک سال میں دو آئی سی سی ٹرافیاں (ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اور چیمپئنز ٹرافی 2025) جتوانے والے کپتان روہت کی جلد کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔

روہت نے فی الحال ان خبروں کو افواہ ہی قرار دیا ہے تاہم ایک سابق بھارتی سلیکٹر روہت کے جاں نشین کا نام سامنے لے آئے ہیں۔

سابق سلیکٹر اور وکٹ کیپر صبا کریم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ روہت کی جگہ رشبھ پنت انڈین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔

پاکستان کی 6 سالہ بچی میں مداحوں کو روہت شرما کی جھلک نظر آگئی، ویڈیو وائرل

ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر طرز کی کرکٹ کے لیے الگ کپتان بنانے کا ٹرینڈ ہے، تاہم اگر تمام فارمیٹس کے لیے ایک ہی کھلاڑی کو کپتان منتخب کیا جائے تو میں اس کے لیے رشبھ پنت کا ہی نام لوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں