ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

روہت شرما نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان کےکرکٹ ورلڈکپ میں 50 چھکے مکمل ہوگئے ہیں، روہت شرما 27 اننگز میں 50 چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگاکر کرس گیل کو پیچھے چھوڑدیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کےکرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 34 اننگز میں 49 چھکے لگائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں روہت شرما 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں