بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی، مہمان ٹیم 34.3 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے محمد شامی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کیوی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل ہوسکے جبکہ گلین فلپس 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Caught & bowled! @MdShami11 is on a roll here in Raipur!
Watch how he dismissed Daryl Mitchell
Follow the match ▶️ https://t.co/tdhWDoSwrZ #TeamIndia | #INDvNZ | @mastercardindia pic.twitter.com/iKk04Ma746
— BCCI (@BCCI) January 21, 2023
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کیوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سُندر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور محمد سراج نے چھ اوورز میں 10 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
. . !
Talk about a stunning grab! @hardikpandya7 took a BEAUT of a catch on his own bowling #TeamIndia | #INDvNZ | @mastercardindia pic.twitter.com/saJB6FcurA
— BCCI (@BCCI) January 21, 2023
Toss Update #TeamIndia win the toss and elect to field first in the second #INDvNZ ODI.
Follow the match ▶️ https://t.co/V5v4ZINCCL @mastercardindia pic.twitter.com/YBw3zLgPnv
— BCCI (@BCCI) January 21, 2023
بھارت کے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان روہت شرما نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شبھمن گل 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
تاہم ٹاس کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب روہت شرما ٹاس جیت کر فیصلہ کرنا ہی بھول گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے سکہ اچھالا جب وہ ٹاس جیتے تو تھوڑی دیر تک سر کھجاتے رہے پھر مسکراتے ہوئے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کیوی کپتان ٹام لیتھم بھی اپنی مسکراہٹ نہ روک سکے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔