جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ویڈیو: ’’بھلکڑ‘‘ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی ہی بھول گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما جو چیزیں بھول جانے سے متعلق مشہور ہیں اس بار چیمپئنز ٹرافی جیت کر ٹرافی اٹھانا ہی بھول گئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما جو مختلف ٹورنامنٹس میں کئی بار اپنی اہم چیزیں بھول چکے ہیں جس کے باعث قریبی لوگ انہیں بھلکڑ بھی کہتے ہیں۔ تاہم دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتننے کے بعد بلیو شرٹس کپتان اپنا پاسپورٹ یا فون نہیں بلکہ چیمپئنز ٹرافی لینا ہی بھول گئے۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس کی۔ اس گفتگو کے کلپ کا آخری حصہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں روہت شرما کو پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد خالی ہاتھ کرسی سے اٹھ کر واپس جاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ میگا ایونٹ کی جیتی ہوئی ٹرافی سامنے میز پر یونہی رکھی رہتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی پریس کانفرنس ختم ہوتی ہے وہ اپنی نشست سے اٹھ کر تیزی سے چلے جاتے ہیں اور اپنے سامنے میز پر رکھی چیمپئنز ٹرافی کو اٹھانا بھول جاتے ہیں۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود انتظامیہ کا ایک شخص ٹرافی اٹھا کر بھارتی کپتان کے پیچھے پیچھے انہیں ٹرافی دینے کے لیے روہت بھائی روہت بھائی پکارتا ہوا جاتا ہے۔

 

واضح رہے کہ روہت شرما کو بھولنے کی عادت ہے اور اسی عادت سے مجبور ہو کر دو برس قبل ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان سری لنکا سے وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہوئے اپنا پاسپورٹ ہوٹل میں بھول گئے تھے۔

2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانوں کی ملاقات کے ایونٹ کے دوران روہت شرما اپنا آئی فون ہی بھول گئے تھے۔

یہ انکشاف پاکستانی اوپنر امام الحق نے اپنے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ 2023 ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی تقریب میں روہت شرما کئی بار اپنا آئی فون اور آئی پوڈ وہاں بھولے اس وقت کے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے روہت کا آئی فون گم ہونے سے بچاتے ہوئے کم از کم دو بار آئی فون بھارتی کپتان کو دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں