اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

تنقید پر روہت شرما خاموش مگر ان کی اہلیہ میدان میں، گواسکر پر جوابی حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی مسسل ناکامیوں اور خراب بیٹنگ پرفارمنس کے باعث انڈین کپتان روہت شرما شدید تنقید کی زد میں ہیں جس کا جواب دینے ان کی اہلیہ میدان میں آ گئی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نہ صرف اپنی بیٹنگ فارم بلکہ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں اور ان پر ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ان پر تنقید کرنے والوں میں سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی ہیں۔ لٹل ماسٹر نے تو سیریز کے آغاز سے قبل ہی کپتان تبدیل کرنے کی بات کر دی تھی جب کہ اس کے ساتھ سابق پیسر عرفان پٹھان نے بھی روہت شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ روہت شرما کی اب ٹیم میں جگہ نہیں رہے گی۔

- Advertisement -

روہت شرما جنہوں نے اپنی بیوی کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کی تھی۔ اس پر گواسکر نے ان پر کڑی تنقید کی تھی جب کہ سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھارتی کپتان کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ روہت کو اپنی حاملہ بیوی ریتیکا ساجدے کے ساتھ وقت گزارنے کا پورا حق ہے۔

اب کئی ہفتے گزرنے کے بعد روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا ساجدے نے گواسکر کی اس موقع پر کی گئی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں اس وقت سنیل گواسکر کی تنقید اور ایرون فنچ کا حمایت میں دیا گیا بیان شیئر کیا ہے۔ ریتیکا نے گواسکر کے بیان پر کوئی ردعمل دیے بغیر ایرون فنچ کے بیان کو نہ صرف لائیک کیا ہے بلکہ کمنٹ سیکشن میں ایرون فنچ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ تھمز اپ بھی دیا ہے۔

ریتیکا ساجدے کے اس مدبرانہ اس ردعمل کو کرکٹ کے شائقین نے خوب سراہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشت برس 15 نومبر 2024 کو روہت شرما اور ریتیکا نے اپنے دوسرے بیٹے کو خوش آمدید کہا تھا اور اس جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ‘اہان’ رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں