بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

روہت شرما کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو تیز رفتاری پر گاڑی چلانے پر تین چالان کردیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ممبئی پونے ایکسپریس وے پر تیز رفتاری پر گاڑی چلانے پر تین ٹریفک چالان کیے گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا بھارتی ٹیم کے کپتان جمعرات 19 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے لیے پونے میں ٹیم کو جوائن کرنے جارہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق روہت شرما 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے اور اس لیے ان کی گاڑی کو لاپرواہی سے چلانے پر تین آن لائن ٹریفک چالان جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پوائںٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

بھارت ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کل کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں