پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’آؤٹ آف فارم کوہلی شرما کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں آؤٹ آف فارم رہے جس سے متعلق کپتان روہت شرما کا بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز مین وائٹ واش کیا لیکن ویرات کوہلی فارم میں نظر نہیں آئے اور تینوں اننگز میں صرف 8، 18 اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

لیکن روہت شرما ویرات کی فارم کو لے کر پریشان نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کوہلی کی موجودہ فارم کو لے کر کوئی پریشانی نہیں ہے۔

صحافی نے شرما نے سوال کیا کہ کیا ویرات کوہلی کو اعتماد کی ضرورت ہے؟ آپ کیا کہتے ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ سنچریاں نہ کرنا الگ بات ہے لیکن جنوبی افریقہ کوہلی نے صرف تین میچوں میں دو نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

کپتان نے کہا کہ مجھے اس کے کھیل میں کچھ غلط نظر نہیں آتا، ٹیم انتظامیہ بالکل بھی پریشان نہیں ہے۔

روہت شرما نے اعتراف کیا کہ ٹاپ آرڈر کمزور ہے لیکن انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے مڈل آرڈر کو زیادہ بیٹنگ کرنے کا موقع مل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز میں ہم نے دیکھا کہ ہمارے مڈل آرڈر نے اچھی بیٹںگ کی، یہ ہمارے لیے بڑا مثبت ہے ہم اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں