ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کوہلی کی چھٹی، روہت شرما ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ کی قیادت بھی سونپ دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 34 سالہ کپتان روہت شرما کوسابق ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کےکپتانی چھوڑنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی گئی۔

ویرات کوہلی نے جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کی کپتانی میں بھارت نے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے باوجود تین میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست کھائی تھی۔

یکم مارچ سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی دو میچز کی ہوم ٹیسٹ سیریز روہت شرما کی بطور فل ٹائم ٹیسٹ کپتان پہلی سیریز ہوگی۔

اگرچہ بھارت کے پاس کے ایل راہول، جسپریت بمراہ اور رشبھ پنت جیسے دیگر نوجوان آپشنز بھی موجود تھے تاہم بھارتی سلیکٹرز نے روہت شرما کے تجربے کو فوقیت دی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست دی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں