بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

روہت شرما کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں اب ان کی کھیل سے مکمل ریٹائرمنٹ کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

بھارت کو فتوحات کی بلندیوں پر پہنچانے، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسری بار چیمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما کی فارم کیا روٹھی، ان کے ستارے ہی گردش میں آ گئے۔

سری لنکا سے سیریز شکست، نیوزی لینڈ سے وائٹ واش، آسٹریلیا سے سیریز میں مات کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیپمئن شپ کے اخراج تو بھارتی مداحوں کے لیے کاری زخم ہیں لیکن ساتھ ہی کپتان کی بدترین بیٹنگ پرفارمنس نے انہیں کیریئر کے بدترین دوراہے پر کھڑا کر دیا ہے جہاں ان پر تنقید کے ساتھ ریٹائرمنٹ کے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

روہت شرما اس کھیل سے کب ہمیشہ کے لیے رخصت لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے اور نیا ممکنہ وقت بھی بتا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 37 سالہ روہت شرما نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے ان کی پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی قیادت کے لیے روہت شرما پر اعتماد برقرار رکھا ہے اور وہی میگا ایونٹ اور اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بلیو شرٹس کی کپتانی کریں گے۔

تاہم چیمپئنز ٹرافی ان کا ممکنہ طور پر آخری انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔
روہت شرما جو گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اب انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔

پاک، بھارت کرکٹ پر نیٹ فلکس دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آ گئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں