تازہ ترین

سری لنکن کپتان کو رن آؤٹ کرنے کی اپیل واپس کیوں لی؟ روہت شرما نے بتادیا

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 67 رنز سے ہرایا۔ جہاں مہمان ٹیم کے کپتان داسُن شناکا نے سنچری بنائی۔

گواٹی میں کھیلے گئے سیریز میں جہاں دونوں ٹیم کی جانب سے خوب رنز کی برسات کی گئی وہی  ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کے بھارت پہلا ون ڈے جیت رہی تھی تو صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب اننگز کے اختتامی لمحات میں شناکا 98 رنز بنا کر کیریز پر موجود تھے۔

آخری اوور میں بھارتی بولر محمد شامی نے گیند کروانے سے قبل ہی نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود شناکا کو رن آؤٹ کردیا تاہم بھارتی کپتان روہیت شرما نے اپنی یہ اپیل واپس لے لی۔

داسُن شناکا نے میچ کے اختتام تک 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہوں نے دو گیندیں قبل اپنی سنچری مکمل کی تاہم سری لنکا کو 67 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے اپیل واپس لینے کی وجہ بتائی، انہوں نے کہا کہ ہم شناگا کو آؤٹ کرنا چاہتے تھے لیکن اس طرح سے نہیں، ہم نے منکڈ سے آؤٹ کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ نہیں چلا کہ شامی نے منکڈ کیا ہے،شناکا  98 پر کھیل رہا تھا، ہم اسے ایسے آؤٹ نہیں کر سکتے تھے۔

Comments

- Advertisement -