جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

روہت شرما کے بعد اگلا کپتان کون؟ سہواگ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو چمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما نے ٹی-20 انٹرنیشنل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر کی جانب سے روہت شرما کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے، مگر روہت کے جانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کون سنبھالے گا، اس حوالے سے وریندر سہواگ نے اپنی بات سامنے رکھی ہے۔

سابق جارح مزاج بلے باز وریندر سہواگ نے زمبابوے کے خلاف آئندہ ٹی-20 سیریز کے لیے نوجوان شبھمن گل کو کپتان مقرر کرنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

- Advertisement -

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ روہت کی جگہ شبھمن کو ہی کپتان ہونا چاہئے، اس بیان کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سہواگ نے اگلے کپتان کے لئے ہاردک پانڈیا کو مسترد کردیا ہے۔

سہواگ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شبھمن گل طویل وقت تک ٹیم کے کپتان بنے رہیں گے۔ وہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ٹیم میں تعصب ہونے کی باتیں غلط، قوم کا ہم پر غصہ جائز ہے، محمد رضوان

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں، آج اجلاس کے دوران ایوان کے اسپیکر اوم برلا نے بھی بھارتی ٹیم کو عالمی چمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں