مبئی: رواں ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گی.
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے.
کوہلی کی جگہ بھارتی ٹیم کی کپتانی اوپننگ بلے باز روہت شرما کریں گے. بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے.
شیکھر دھون ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، جب کہ وکٹ کیپنگ کی ذمے داری لیجنڈری کھلاڑی ایم ایس دھونی نبھائیں گے.
واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.
ایشیا کپ: میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا 16 ستمبر کو ہوگا
مقابلے کا پہلا میچ بنگلادیش اور سابق ورلڈ چیمپین سری لنکا کے مابین ہوگا، پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ کوالیفائنگ ٹیم سے 16 ستمبر کو کھیلے گا.
یاد رہے کہ گذشتہ روز ایشیا کپ کے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کیا گیا تھا، ایونٹ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوں گے.
گرین شرٹ کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار وں کی جانب سے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔