افغانستان کے خلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے تیسرے میچ میں 121 رنز بنا کر دھماکے دار واپسی کی جس پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔
رواں سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی ٹی 20 ٹیم میں 14 ماہ بعد سینیئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی واپسی ہوئی جس پر کرکٹ کے کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی اور بعض نے تو سینئر کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ سے استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا۔
دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی ایک سال سے زائد عرصے بعد ٹیم میں واپسی پر پہلا امتحان افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز تھا جس کے ابتدائی دو میچوں میں کپتان روہت شرما صفر پر پویلین لوٹے تو مخالفین کے موقف کو تقویت ملی لیکن تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کے ساتھ دھماکے دار واپسی اور سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش کرنے سے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جہاں بھارت نے دو سپر اوور کھیل کر ڈرامائی انداز میں میچ جیت کر کلین سوئپ کیا وہیں کپتان روہت شرما نے 20 اوورز میں جب دیگر کھلاڑی ناکام ہو رہے تھے تو 69 گیندوں پر 121 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی بلکہ دونوں سپر اوورز میں بھی اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتوایا۔
یہ بھارتی کپتان کی مختصر فارمیٹ پانچویں تاہم تقریباً ساڑھے تین سال بعد تھری فیگرز اننگ تھی۔ اس سے قبل انہوں نے آخری سنچری نومبر 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لکھنو میں بنائی تھی۔
اس سنچری اننگ کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی اور شرما کے مداحوں نے مزاحیہ میمز بنا کر مخالفین کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک صارف نے شائقین کی جانب بلا دکھاتے ہوئے کپتان روہت شرما کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ہاں چھوٹے، ریٹائرمنٹ لے لوں؟
ایک اور صارف نے شرما کی پہلے دو میچوں میں ناکامی کے بعد تیسرے میچ میں دھماکے دار واپسی کی عکاسی کچھ اس طرح سے کی۔
سیا نامی ایک اور صارف نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی میمز میں لکھا کہ کہنے والو! زیرو چیک کرلو، اب یاد رکھنا کہ آج کے میچ میں روہت اکیلا 11 کے خلاف کھڑا تھا۔
Captain Rohit Sharma for you❤️#INDvsAFG pic.twitter.com/nhhGZO7q6q
— Sia⋆ (@siappaa_) January 17, 2024
ریتھیک نامی ایک صارف نے سنچری اور میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان کی ڈریسنگ روم میں خیالی واپسی کی عکاسی ایک بالی ووڈ فلم کے کلپ سے کی۔
Rohit Sharma entering into dressing room#INDvsAFG pic.twitter.com/yl0XwIdlYy
— Ritik (@retiredICTian2) January 17, 2024
When Rohit finals decides to score runs rest of the team said no. pic.twitter.com/yYDHHojOY4
— Heisenberg ☢ (@internetumpire) January 17, 2024
"Mujhe ghar jaana hain" pic.twitter.com/UMNdRpYNTu
— Silly Point (@FarziCricketer) January 17, 2024