اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ورلڈکپ جیتنا ہے تو IPL مت کھیلو، سابق بھارتی کوچ کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کپتان روہت شرما کے کوچ نے اہم بیان داغ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شرما کے بچپن کے کوچ دنیش لاڈ نے کہا کہ ہماری ٹیم گذشتہ سات سے آٹھ ماہ کے دوران مستحکم نہ ہوسکی، کھبی کسی کے اوپن کرائی گئی تو کبھی کسی کو بولنگ کے لئے اتارا، مستقبل کی کوئی پلاننگ نہیں کی۔

دنیش نے کہا کہ ٹیم کے غیر مستحکم ہونے کا مسئلہ ورک لوڈ مینجمنٹ نہیں ہے، دنیا میں ہر کوئی کرکٹ کھیل رہا ہے، آپ بطور کرکٹر اسے بوجھ نہیں کہہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے سے انکار، رمیز راجا کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

انہوں نے روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے پیچھے ورک لوڈ مینجمنٹ ہے تو میں یہ کہوں گا کہ اگر آپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں تو آئی پی ایل کھیلنا چھوڑ دے۔

روہت کے بچپن کے کوچ نے کہا کہ میرا روہت کو مشورہ ہے کہ اسے وہ بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ بنیں، اس طرح کے میچز میں اسے سیکھنے کو ملے گا اور غلطیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، آپ کو انٹرنیشنل کرکٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ بھارتی تجزیہ کاروں نے ٹی ٹوئنٹی میں ناقص حکمت عملی پر روہت شرما کو مورد الزام ٹہرایا اور ان سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

روہت شرما کو آرام کی غرض سے دورہ نیوزی لینڈ میں شامل نہیں کیا گیا ان کی جگہ ہرڈیک پانڈیا ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں