بھارتی کپتان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں چلاتے رہے جبکہ ان کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بابت گفتگو کرتے پائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین کپتان روہت شرما وشاکاپٹنم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران میدان میں کافی مستعد نظر آئے اور چلا چلا کر اپنے پلیئرز کو ہدایات دیتے رہے۔
بھارتی کپتان کئی مواقع پر اسٹمپ مائیک پر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ تفریحی گفتگو کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگئی۔
ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن بحیثیت قائد ان کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا اور انھیں مہمان سائیڈ کے خلاف فتح نصیب ہوئی تاہم اپنے پلیئرز کے ساتھ ان کی مضحکہ خیز گفتگو بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 34 ویں اوور کے دوران روہت شرما اپنے کھلاڑیوں پر تھوڑا غصہ کرتے نظر آئے جب انگلینڈ کے 157 پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھے۔
انھیں وائر ویڈیو میں واضح طور پر کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’’میرے گلے کا واٹ لگ گیا ہے چلا چلا کے تم سب کو۔‘‘
https://twitter.com/CandyBoy104101/status/1754471571400581275?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1754471571400581275%7Ctwgr%5E19d8a61db36a01688c63c37316c93ffdb687f02a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.crictracker.com%2Fcricket-news%2Fmere-gale-ka-watt-lag-gaya-rohit-sharmas-hilarious-comment-from-visakhapatnam-test-goes-viral%2F
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کو 106 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی۔ مہمان سائیڈ چوتھی اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن 292 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو چت کیا تھا جس میں انگلش اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔