بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اہلیہ رتیکا سجدیو نے نوزائیدہ بیٹے کا نام بتادیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ رتیکا سجدیو کے ہاں رواں ماہ کے اوائل میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، بیٹے کی ولادت کے باعث روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کی تھی۔
آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قیادت جسپریت بمراہ کی تھی اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیتا تھا۔
روہت شرما اور رتیکا سجدیو نے اب نومولود کا نام ظاہر کیا ہے، رتیکا نے کرسمس پر مبنی فیملی کٹ آؤٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
روہت اور سجدیو کی بیٹی کا نام ’سیمی‘ ہے جبکہ ان کے نومولود بیٹے کا نام ’آہان‘ رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز سے پہلے اس کے پوسٹر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی تھی جس میں کپتان روہت شرما کی جگہ ویرات کوہلی کی تصویر لگائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رواں ماہ 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا، بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے اس سیریز کو جیتنا لازمی ہے۔