ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اجے دیوگن کیا بننا چاہتے تھے؟ روہت شیٹھی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن اداکار کے بجائے ایک فلم ہدایت کار بننا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس عید پر اجے دیوگن کی فلم ”رن وے 34“ ریلیز کی جائے گی۔ اداکار اس فلم میں بطور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر اپنے فرائض کی انجام دہی اور مداحوں کو تفریح ​​فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلم میں معروف اداکار امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

روہت شیٹھی اور اجے دیوگن نے ”گول مال“ اور ”سنگھم“سمیت کئی پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا اور دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں۔

- Advertisement -

”رن وے 34“ کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر روہت شیٹھی نے کہا کہ آج میں یہاں رن وے 34 کا ٹریلر لانچ کرنے آیا ہوں، میں دو باتیں کہنا چاہتا ہوں، ایک یہ کہ فلم سچی کہانیوں پر مبنی ہے اور دوسرا اس فلم کو اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے، اجے دیوگن اداکار کے بجائے ہدایت کار بننا چاہتے تھے۔

روہت شیٹھی نے کہا کہ یہ بات تھوڑی حیران کن ہو سکتی ہے لیکن میں جب سے اجے کو جانتا ہوں وہ ہدایت کار ہی بننا چاہتے تھے، اداکاری اور ہدایت کاری کے علاوہ اجے فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

”رن وے 34“ رواں سال 29 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں